KANZUL HIDAYA
FOUNDATION
Login Register
Home Blogs والدین کی خدمت کا نتیجہ
والدین کی خدمت کا نتیجہ
علمی و فکری

والدین کی خدمت کا نتیجہ

ب
بنت محمد علی
6 نومبر 2026
10 مشاہدات
1 منٹ مطالعہ
والدین اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ہیں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں ان کی خوب اطاعت و فرمابرداری کیجیے؛ کیوں کہ یہ اتنا عظیم عمل ہے کہ اس کے صدقہ میں حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کا شرف حاصل ہو جاتا ہے جیسا کہ حضرت بلال خواص رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں: میں بنی اسرائیل کےصحرائے تیہ میں تھا کہ ایک شخص میرے ساتھ چلنے لگا، مجھے الہام ہوا کہ یہ خضر علیہ السلام ہیں، میں نے کہا: اللہ کی قسم، کیا آپ خضر ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، 
میں نے عرض کیا: امام مالک بن انس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا: وہ ائمہ میں سے ہیں، 
میں نے پوچھا: پھر امام شافعی؟ فرمایا: وہ اولیاء و ابدال میں سے ہیں، میں نے پوچھا: پھر امام احمد بن حنبل؟ فرمایا: وہ صدیق ہیں، میں نے عرض کیا: پھر بشر حافی؟ فرمایا: ان جیسا کوئی ان کے بعد نہیں آیا، میں نے پوچھا: وہ کون سا عمل ہے جس کے ذریعہ سے میں اس چیز کا اہل ہوا کہ میں نے آپ کی زیارت کی؟ انہوں نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ذریعہ سے۔ (فیض القدیر شرح الجامع الصغیر، ج:۲، ص:۷ تحت الحدیث:۱۱۸۶، دار الکتب العلمیہ)
علم و آگہی کے فروغ کے لیے شیئر فرمائیں:
تمام بلاگز و مضامین کی فہرست