عقائد و کلام
عقیدے کی اہمیت
عقیدہ دین اسلام کی بنیاد ہے ایک مسلمان کے ایمان عبادت اور اعمال کی درستگی کا دارومدار صحیح عقیدے پر ہے اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بنیادی عقائد کوصحیح طورجانے اور معتبر علماء سے سیکھے کیوں کہ علم العقیدہ کو علوم میں سب سے اشرف یعنی عزت وشرف والا علم قرار دیا گیا اس کی اہمیت دیگر علوم و فنون سے بڑھ کر ہے اسی لیے مسلمانوں پر جس چیز کو فرض عین قرار دیا گیا وہ علم العقیدہ ہے
فَاعْلَمْ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
ترجمہ: تو جان لو کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں(سوره محمد آيات 19)
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ (1)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ (2)لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ (3)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ (4)
ترجمہ: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(سوره اخلاص)